واسا کا ایکشن،بارش کے بعد سڑکوں سے پانی کی نکاسی مکمل

واسا کا ایکشن،بارش کے بعد سڑکوں سے پانی کی نکاسی مکمل

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر رات گئے ہونے والی تیز بارش کے بعد پانی کی نکاسی کے لیے آپریشنز اسٹاف مصروفِ عمل رہا اور مختصر وقت میں تمام مین روڈز اور پونڈنگ پوائنٹس سے پانی کی نکاسی مکمل کی گئی۔

فیصل آباد میں سب سے زیادہ بارش جیل روڈ پر 42 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلستان کالونی میں 36 ملی میٹر، غلام محمد آباد میں 35 ملی میٹر، علامہ اقبال کالونی میں 29 ملی میٹر، مدینہ ٹاؤن میں 11 ملی میٹر اور ڈوگر بستی میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے بارش کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل از وقت آپریشنز سٹاف کو الرٹ کر رکھا تھا اور نکاسیِ آب کے کام کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے آپریشنز سٹاف نے ہنگامی بنیادوں پر بارشی پانی کے اخراج کے لیے خصوصی اقدامات کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں