مدرسہ کے طالبعلم پر استاد کا تشدد، بچہ زخمی ، ہسپتال منتقل

مدرسہ کے طالبعلم پر استاد کا تشدد، بچہ زخمی ، ہسپتال منتقل

12 سالہ احمد پر قاری محمد زاہد نے تشدد کیا ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

کمالیہ (نمائندہ دنیا )مدرسہ فیضانِ جمال کمالیہ میں استاد کی جانب سے طالبعلم پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔محلہ میکنانوالی چونگی کی رہائشی ساجدہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 12 سالہ بیٹا احمد، قاری محمد زاہد کے تشدد سے زخمی ہو گیا۔زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں