جڑانوالہ:اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کا جناح پارک کا دورہ، لائٹس کی بحالی کا کام مکمل
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر اور لائٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان کے ہمراہ جناح پارک کا دورہ کیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر پارک کی لائٹس کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا، جس سے پارک دوبارہ روشن ہو گیا ہے ۔ شہریوں اور سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ شام کے اوقات میں پارک آنے والوں کے لیے بہتر سہولت میسر آ گئی ہے ۔