پیرمحل:موٹرسائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق،3زخمی
حادثہ چک نمبر 328 گ ب کے قریب پیش آیا،سنانواں بی بی موقع پر دم توڑگئی
پیرمحل (نمائندہ دنیا) موٹرسائیکل ٹرک سے ٹکرانے سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ چک نمبر 328 گ ب کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی،جس سے موٹرسائیکل سوار سنانواں بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ حسن علی، عائشہ بی بی اور شازیہ بی بی زخمی ہوگئے ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار فیملی چک نمبر 309 گ ب لنک روڈ جا رہی تھی کہ اچانک ٹرک سامنے آگیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل منتقل کردیا۔