غیر ملکی چینل پر جواء کروانے والے 2قمار باز دھر لیے گئے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیر ملکی ٹی وی چینل پر جواء کروانے والے دو قمار باز دھر لیے گئے۔۔۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ جھنگ روڈ پر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں ملزم محمد راشد اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ غیر ملکی ٹی وی چینل کے ذریعے جواء کروانے میں مصروف تھا ،پولیس نے دونوں کو موقع سے حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔