علامہ عبد الرشید حجازی کو ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث منتخب ہو نے پر مبارکباد

علامہ عبد الرشید حجازی کو ناظم اعلیٰ مرکزی  جمعیت اہلحدیث منتخب ہو نے پر مبارکباد

چک جھمرہ (نامہ نگار )علامہ عبد الرشید حجازی ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان منتخب ہو گئے ہیں۔ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

موصوف جماعتی امور میں نہایت مخلص اور محنتی ہیں، جن کی بدولت پوری جماعت نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے اس اہم منصب کے لیے انتخاب کیا۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حجازی صاحب کی مدبرانہ قیادت میں جماعت کو مزید تقویت عطا فرمائے ،ان خیالات کا اظہار امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جھمرہ مولانا اکرام اللہ طور، ناظم حامد سلطان باجوہ، ناظم مالیات وقار مظفر، حافظ عثمان، رہنما یوتھ فورس سلمان طور، نعمان طور، سعید مغل، عثمان گجر اور دیگر ار کان شوری نے ایک منعقدہ میٹنگ میں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں