اب پاکستان میں سیاسی دہشت گری اور جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوگا :میاں عبدالمنان

اب پاکستان میں سیاسی دہشت گری اور  جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوگا :میاں عبدالمنان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈر زونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ اب پاکستان میں سیاسی دہشت گری اور جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوگا۔۔۔

 عسکری قیادت کی واضح پالیسی کے بعدپی ٹی آئی پاؤں پڑنے پرتیارمگراب اس کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکاہے بانی کا مستقبل بھی الطاف حسین جیساہے -ابھی بہت سے فیصلے ہونے والے ہیں قومی مجرم کی رہائی کے لیے جوسڑکوں پرتماشے لگائیں گے وہ اپنے بانی کے پاس اڈیالہ جیل جائیں گے -ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرسزادی گئی بابارحمتے سمیت ایک ٹولہ ایک نااہل اورجاہل شخص کواقتدار میں لاناچاہتاتھااس لئے نظام عدل کابھی مذاق اورتوہین کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں