پی ٹی آئی کی ساری سوشل میڈیا مہم بھارت اور اسرائیل سے چلائی جاتی :بیرسٹر عمراحمدمنے خان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمراحمدمنے خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی ساری سوشل میڈیا مہم بھارت اور اسرائیل سے چلائی جاتی ہے۔
پاکستان کے خلاف آ ئی ایم ایف کوخط لکھنااور9مئی جیسے واقعات کوئی محب وطن نہیں کرسکتا-ڈی جی آ ئی ایس پی آر نے جو گفتگو کی وہ درست ہے ایسے باجماعت بانی کافیصلہ مستقبل میں بھی عوام کریں گے ۔ان کاکہناتھا مذاکرات کے دروازے بند کر کے پی ٹی آئی خود گہری کھائی میں گر چکی اب وہ کسی کے پاؤں پڑنے سے بھی مقاصد حاصل نہیں کرسکتی۔