پٹرولیم مصنونعات مہنگی ، رکشہ ڈرائیورز کا احتجاج کا عندیہ

پٹرولیم مصنونعات مہنگی ، رکشہ ڈرائیورز کا احتجاج کا عندیہ

مہنگائی کے طوفان نے محنت کش طبقے کی کمر توڑ دی ہے :میاں اعجاز حسین

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کیخلاف پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب (رجسٹرڈ) کی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں مرکزی سیکرٹری جنرل میاں اعجاز حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نور حسین، محمد یوسف، عبدالغفار بٹ، محمد مشارف، محمد ندیم، اظہار الحسن، ایوب بٹ، مولوی ارشد، میاں تنویر، محمد شبیر، محمد اسلام، میاں امجد، اسد علی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں اعجاز حسین نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں ہر طبقے کو اپنی حیثیت کے مطابق قربانی دینی چاہیے ، مگر ایک غریب رکشہ ڈرائیور مہنگے پٹرول کیساتھ اپنے گھر کا چولہا کیسے جلائے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے محنت کش طبقے کی کمر توڑ دی اور حکومتی پالیسیوں کا بوجھ براہ راست غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں