جھنگ: مہنگی ایل پی جی بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد پوائنٹس سیل
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ضلع بھر میں ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس سلسلے میں پیرا فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد نرخوں پر ایل پی جی فروخت کرنے والے متعدد پوائنٹس کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔