احمد پور سیال:اشیا خوردونوش کی قیمتیں قابو میں رکھنے کا فیصلہ
احمد پور سیال(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال طارق محمود گل کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد اشیا خوردونوش کی قیمتیں قابو میں رکھنے کا فیصلہ۔۔۔
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال طارق محمود گل کی سربراہی میں امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، پاکستان کی موجودہ صورتحال، پٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کے بعد کی اشیاء خورد نوش کی قیمتوں، پر خصوصی گفتگو کی گئی،ذخیرہ اندوزی، بے جا مہنگائی اور تحصیل بھر میں امن و امان کی صورتحال، باہمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔