شورکوٹ:نمبرداران کا اجلاس مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت
شورکوٹ(نمائندہ دنیا)ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی حافظ محمد عبداﷲ جپہ نے علاقہ کے نمبرداران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔۔۔
جس میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا میٹنگ کے دوران ایس ایچ او حافظ محمد عبداﷲ جپہ نے نمبرداران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔