ٹو بہ : دیہی علاقوں کے سکولز کی اپ گریڈیشن ، متعدد منصوبوں کی منظوری
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیہی علاقوں کے سکولز کی اپ گریڈیشن سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔۔۔
چک 392 ج ب ، چک 327 گ ب اور چک 299 گ ب سمیت مزید4سکولز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ، اسی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے 3 نواز شریف سکولز آف ایمننس کی منظوری بھی دی گئی ہے ، جن کا مقصد معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے ،مزید برآں طالبات کی سہولت کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رجانہ میں 2 پنک بسز فراہم کی جائیں گی،رجانہ گرلز کالج میں کمپیوٹر لیب کے قیام کے ساتھ ساتھ دو کالجز اور 162 سکولز میں فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔