ٹو بہ ٹیک سنگھ: ریلوے انڈر پاس کی سڑک خستہ حالی کا شکار

ٹو بہ ٹیک سنگھ: ریلوے انڈر پاس کی سڑک خستہ حالی کا شکار

ٹریفک کی روانی متاثر ،حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ، لو گوں کو مشکلات کا سامنا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلوے انڈر پاس کی دیواروں کی خوبصورتی کے لیے نقش و نگار اور آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، تاہم انڈر پاس کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق ایک طرف دیواروں کو خوبصورت بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے ، جبکہ دوسری جانب انڈر پاس کی سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ اور گہرے گڑھوں کا شکار ہے ، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

خصوصاً موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بنیادی انفراسٹرکچر ہی درست نہ ہو تو صرف خوبصورتی پر فنڈز خرچ کرنا غیر مؤثر اقدام ہے ۔ ان کے مطابق عوامی سہولت کے منصوبوں میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے ، ورنہ ایسے اقدامات عوامی تنقید کا باعث بنتے رہیں گے ۔مذکورہ حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈر پاس کی سڑک کی فوری مرمت کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں