رفعت وحید کی کتاب کی تقریب رونمائی، پروقار مشاعرہ

رفعت وحید کی کتاب کی تقریب رونمائی، پروقار مشاعرہ

مہر شاہد منظور اور ڈاکٹر خالد یاسین نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بزم خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل پاکستان کے زیر اہتمام ایوان عابد تمیمی میں معروف شاعرہ رفعت وحید کی کتاب ‘‘جے توں مینوں مل جاندا تے ’’ کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایک پروقار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔مشاعرے کی صدارت گلفام نقوی نے کی جبکہ سرور علی خان مہمانِ خصوصی تھے ۔ نقابت کے فرائض ڈائریکٹر خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل ڈاکٹر زاہد یاسین اکھیاں نے انجام دئیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت خوانی سے ہوا۔مشاعرے میں تسنیم کوثر، میڈم اسیس سپرا، اظہر آسی، طاہر عالم ہوشیار پوری، پروفیسر طارق ارسلان طارق، عبد الوحید چغتائی، عمران الحق چوہان، حفیظ الرحمن حفیظ، ظفر اقبال ظفر، انصر رانجھا، حاجی بشیر سمیت دیگر شعرائے کرام نے اپنے مخصوص انداز میں اردو اور پنجابی کلام پیش کیا، جسے سامعین نے خوب سراہا اور داد دی۔تقریب میں صدر یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹر خالد یاسین، جنرل سیکریٹری انجمن تاجران مہر شاہد منظور، عبدالصمد سرور، علی تمیمی، سید سلیمان شاہ، ڈاکٹر طاہر رشید سیال، ڈاکٹر عبد الستار، اکرم ساگر چودھری، مبشر اقبال، چودھری وقاص صادق سمیت معززینِ شہر نے بھرپور شرکت کی۔مشاعرے کے اختتام پر مہر شاہد منظور اور ڈاکٹر خالد یاسین نے ادبی خدمات کے اعتراف میں مہمانانِ گرامی کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں