جامعہ محمدی شریف میں تقریب، طلبا میں انعامات تقسیم
کسی بھی ادارے کی اصل طاقت اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی تربیت ہوتی:رانا ناصر
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ادارہ جامعہ محمدی شریف کے پرائمری سکول میں سالانہ رزلٹ کی ایک پُروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی حضرت صاحبزادہ محمد قمر الحق ضیائی سیالوی (ناظمِ عمومی جامعہ محمدی شریف) تھے ، جن کی آمد سے محفل میں روحانیت اور وقار کا سماں پیدا ہوگیا۔ اس موقع پر طلبہ نے مختلف تعلیمی و اخلاقی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ہیڈماسٹر رانا ناصر علی کی محنت، نظم و ضبط اور تعلیمی لگن کو شرکاء نے سراہا۔
خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی صاحبزادہ حافظ محمد قمر الحق ضیائی سیالوی نے اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی بہترین تربیت کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی اصل طاقت اس کے اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی تربیت ہوتی ہے ۔انہوں نے سکول کے خوبصورت ماحول، وائیٹ واش، نئے سٹیج کی تعمیر اور پھولوں کی سجاوٹ کو بھی سراہا اور اسد علی ٹیچر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ پرائمری سیکشن کی جانب سے ناظم اعلیٰ اور ناظم تعلیمات کو شیلڈز پیش کی گئیں۔