پلاننگ برانچ کی ڈیجیٹلائزیشن،ایک کروڑ سے زائد ریکوری

پلاننگ برانچ کی ڈیجیٹلائزیشن،ایک کروڑ سے زائد ریکوری

ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت میں اضافہ ہوا اور کارکردگی کا گراف بھی بلند ہوا :کمشنر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی پلاننگ برانچ کو بھی ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں مارچ کے دوران عمارتوں کے نقشہ جات، کمرشلائزیشن اور کنورژن فیس کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری حاصل ہوئی۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں میونسپل کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) تنویر مرتضیٰ، چیف آفیسر ملک مرتضیٰ اور دیگر میونسپل افسران بھی شریک تھے۔

کمشنر نے ریگولیشن کے بعد پلاننگ برانچ کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ کارکردگی کا گراف بھی بلند ہوا ہے ، جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بہتری کے اس عمل کو مزید تیز کیا جائے اور تسلسل برقرار رکھا جائے ۔چیف آفیسر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے دیگر شعبہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں اور جلد تمام برانچز کو جدید نظام پر منتقل کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں