ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے گندم کی فصل کو شدید نقصان

ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے گندم کی فصل کو شدید نقصان

فصلیں زمین پر گر گئیں ،مجموعی پیداوار پر منفی اثر پڑے گا:کاشتکاروں کا ردعمل

چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر اور گردونواح میں گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں نے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔مختلف علاقوں میں فصلیں زمین پر گر گئیں جبکہ گندم کے سٹے بھی متاثر ہوئے، جس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ متاثرہ کسانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی جمع پونجی گندم کی کاشت پر لگائی تھی، تاہم کھاد، بیج، ڈیزل اور زرعی ادویات کی بڑھتی قیمتوں نے پہلے ہی اخراجات میں اضافہ کر دیا تھا اور اب موسم کی تباہ کاریوں نے مزید مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ کاشتکاروں کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث فصلیں گرنے سے پیداوار میں واضح کمی کا خدشہ ہے جبکہ ژالہ باری سے دانے بھی متاثر ہوئے ہیں، جس سے مجموعی پیداوار پر منفی اثر پڑے گا۔کسانوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیا جائے ، متاثرہ کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کی جائے اور نقصانات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں