صوبائی وزیر کی زیر صدارت ایف ایم یو کا سینڈیکیٹ اجلاس

صوبائی وزیر کی زیر صدارت ایف ایم یو کا سینڈیکیٹ اجلاس

یونیورسٹی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع سمیت دیگراہم امور کی منظوری دی گئی خواجہ سلمان کاانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،چلڈرن ہسپتال کا بھی دورہ ، سہولیات کا جائزہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا 16 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہو ا۔ وائس چانسلر پروفیسر ظفر چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری سدرہ سلیم ودیگرنے شرکت کی۔مختلف ایجنڈاز پیش کئے گئے ۔ ایف ایم یو کے 15 ویں سینڈیکیٹ اجلاس منٹس کی منظوری دی گئی۔ وزیر صحت نے طبی تعلیم اور صحت سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ الائیڈ ون ہسپتال اور الائیڈ ہسپتال ٹو کیلئے سکیورٹی و جینیٹوریل سروسز کے کنٹریکٹ،فیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال کیلئے جینیٹوریل سروسز کے کنٹریکٹ ، ایف ایم کوکیلئے لیب کٹس اور لیکوئیڈ آکسیجن کی خریداری، یونیورسٹی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع، شعبہ ڈرماٹولوجی اور میڈیکل ریڈیولیجیکل ڈائیگنازز میں پوسٹ گریجویٹ کی سیٹوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے مسائل حل کیلئے یکساں پالیسی لانا چاہتے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کو بہترین علاج گاہیں بنانا ہمارا عزم ہے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔سیکرٹری ہیلتھ عظمت محمود اور چیئرمین وزیر اعلیٰ ایڈوائزری کمیٹی ڈاکٹر فرقد عالمگیر ،ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر نوید و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈلٹ کارڈک سرجری پروگرام بارے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر،ایم ایس ڈاکٹر ندیم و دیگر موجود تھے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فیصل آباد میں 800سے زائد ماہانہ کیسز کئے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر نے انجیو گرافی اور ایم آر آئی کی مشینیں بھی جلد دینے کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس کے بعدخواجہ سلمان نے ہسپتال کے وارڈ ز بچوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیااوربہترین سہولیات فراہمی پرزور دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں