علی پورچٹھہ میں سروس سست بجلی بند ہوتے ہی انٹر نیٹ معطل
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں انٹرنیٹ سروس بدستور سست، بجلی بند ہوتے ہی نظام ٹھپ، شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بجلی بند ہوتی ہے فوری طور پر انٹرنیٹ سروس معطل ہو جاتی ہے حالانکہ جدید نظام میں بیک اپ کے ذریعے سروس کو جاری رکھا جا سکتا ہے ۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایکسچینج پر تعینات عملہ مبینہ طور پر جنریٹر یا بیٹری بیک اپ کو فعال رکھنے میں غفلت کا مظاہرہ کرتا ہے جس کے باعث ایکسچینج کا پورا سسٹم بند ہو جاتا ہے اور صارفین گھنٹوں انٹرنیٹ سے محروم رہتے ہیں۔