ڈاکوؤں نے باپ بیٹے کو لوٹ لیا
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)مسلح ڈاکوؤں نے کلیانوالہ روڈ پر باپ بیٹے کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نواحی گاؤں 498 گ ب کا رہائشی شہزاد اپنے والد عالم شیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نواحی گاؤں 498 گ ب کا رہائشی شہزاد اپنے والد عالم شیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا، بنگلہ چوک کے قریب موٹرسائیکل سواردو ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر20 ہزار نقدی ،موبائل ودیگر اشیاء لوٹ لیں اور فرار ہو گئے۔