موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنیوالا نوجوان گرفتار

موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنیوالا نوجوان گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے منچلے نوجوان کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کینال روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنیوالے نوجوان کو قابو کر لیا جو دیگر ٹریفک کیلئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں