ملزموں کا گھر میں گھس کر خاتون پر بدترین تشدد ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو گھر میں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔۔
ساجدہ بانو نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اسے قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔