خاتون سکول ٹیچر کے ساتھ نازیبا حرکات پر ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون سکول ٹیچر کے ساتھ نازیبا حرکات پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ویمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی سکول کی ٹیچر (م)کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم صفدر علی کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے اسکے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی تھی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔