فوٹو جرنلسٹ محمد صادق سپردِ خاک سیاسی و سماجی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

 فوٹو جرنلسٹ محمد صادق سپردِ خاک  سیاسی و سماجی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)صدر پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد محمد صادق کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں خالد محمود اعظم آبادی، حافظ جہانگیر، حافظ حبیب الرحمٰن ، دلاور عباس، حافظ عبد الرحمن ، قاری اکرم عاصم، حسن سردار گجر، مختار احمد سلفی، مولانا اسماعیل سلفی ، حافظ ولید خالد، ہاشم ہارون، شہزاد احمد شیرازی، مرزا آفتاب احمد، رانا نعیم، میاں مختار احمد، مدثر خالد، ملک عطاء الرحمن و دیگر نے محمد صادق کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں