جڑانوالہ :حکام کا خسرہ کی افواہ کا نوٹس متاثرہ بچے میں چکن پاکس کی تشخیص

جڑانوالہ :حکام کا خسرہ کی افواہ کا نوٹس  متاثرہ بچے میں چکن پاکس کی تشخیص

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)خسرہ پھیلنے کی افواہ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صومیہ جمیل نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ گاؤں ڈاکٹروں کی ٹیم روانہ کر دی۔

ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر حبیب اﷲنے طبی معائنے کے بعد واضح کیا کہ متاثرہ بچے کو خسرہ نہیں بلکہ چکن پاکس (چیچک)کی بیماری لاحق ہے ،گاؤں میں خسرہ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں