پیر محل اور گوجرہ میں نامعلوم افراد نے تیار گندم کی فصل کو آگ لگا دی
پیرمحل،گوجرہ (نمائندگان دنیا) پیر محل کے علاقے چک نمبر 672گ ب میں نامعلوم افراد نے محنت کش کسان محمد اسلم کی تیار گندم کی ایک ایکڑ فصل کو آگ لگا کر جلا دیا۔۔۔
جبکہ گوجرہ کے چک نمبر241گ ب کے محمد عثمان کے رقبہ میں اس کی گندم کودو نامعلوم افراد نے آگ لگادی اور فرارہو گئے آگ لگنے سے 15لاکھ روپے مالیتی گندم جل کر خاکسترہو گئی۔