بجلی چوری میں ملوث 2 افراد پکڑے گئے ، مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری میں ملوث 2 افراد کو قابو کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں فیسکو ٹیموں نے مختلف علاقوں کو چیک کیا اور اس دوران دو افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر اور میٹر ٹیمپر کرتے ہوئے بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا ،ملزموں کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔