شورکوٹ:اشتہاری مجر موں کے خلاف کارروائی، منشیات و شراب برآمد

شورکوٹ:اشتہاری مجر موں کے  خلاف کارروائی، منشیات و شراب برآمد

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ شورکوٹ سٹی نے اشتہاری ، منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کر لی۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروش منور عباس سے 2 کلو 20 گرام چرس جبکہ ملزم ساجد علی ولد عبدالحمید سکنہ شورکوٹ جنوبی سے 20 لٹر شراب برآمد کرکے دونوں ملز موں کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں