جھنگ پولیس کا مویشی منڈیوں میں سکیورٹی پلان سخت، 339 اہلکار تعینات
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مویشی منڈیوں میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے جھنگ پولیس نے سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر اور مربوط بنا دئیے ہیں۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کی مویشی منڈیوں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
تاکہ خریداروں، بیوپاریوں اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔پولیس حکام کے مطابق عیدالاضحیٰ کے ایام تک 339 پولیس افسران اور اہلکار مختلف مویشی منڈیوں اور حساس مقامات پر سکیورٹی فرائض انجام دیں گے ۔