موٹروے ایم 4 گوجرہ تا فیصل آباد ٹوٹ پھوٹ کا شکار
گوجرہ (نمائندہ دنیا )موٹروے ایم-4 گوجرہ انٹرچینج سے فیصل آباد تک سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو گئی ہے ،
جس کے باعث بڑے بڑے گڑھے پڑنے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہونے لگی ہے ۔موٹروے کے اس حصے پر جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ اور گڑھوں کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں اور مسافروں کا کہنا ہے کہ سڑک کی یہ حالت موٹروے انتظامیہ کی مبینہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، جس سے سفر دشوار ہو گیا ہے۔بلکہ حادثات کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔عوامی حلقوں نے موٹروے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرہ تا فیصل آباد سیکشن کی فوری مرمت کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئے ۔