ڈیم منصوبہ ، کسان بورڈ کا زمینداروں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

ڈیم منصوبہ ، کسان بورڈ کا زمینداروں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

متعلقہ کاشتکاروں کو شامل نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا:رہنمائوں کی پریس کا نفرنس

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کسان بورڈ کی جانب سے ڈیم منصوبے کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں محکمہ ماحولیات کے مبینہ خفیہ پروگرام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔کسان رہنماؤں ذوالفقار شاہ، مہر مقصود اور سید نور حسن نے کہا کہ ڈیم کے معاملے میں زمینداروں کو اعتماد میں نہ لیا جانا تشویشناک ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر متعلقہ کاشتکاروں کو شامل نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے زمینداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر منصوبے کو شفاف انداز میں آگے بڑھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں