چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری
شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات،متعلقہ محکموں کو ہدایات
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل تفصیل سے سنے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں، جن میں صفائی ستھرائی، تجاوزات، صحت، تعلیم اور نکاسی آب سمیت دیگر بلدیاتی مسائل شامل تھے ، کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔