گرانفروشی، صفائی اور ترقیاتی منصوبوں پر سخت مانیٹرنگ کا حکم

گرانفروشی، صفائی اور ترقیاتی منصوبوں پر سخت مانیٹرنگ کا حکم

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت اجلاس ،مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے گرانفروشی کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن سکیموں، ستھرا پنجاب پروگرام اور واسا کے صفائی و سیوریج امور پر بھی بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے ۔انہوں نے ای بز پورٹل پر زیر التواء درخواستوں کو فوری نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں