سمندری ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سی ٹی اسکین اور نیوروسرجن کی عدم دستیابی، مریضوں کو شدید مشکلات
سمندری (نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری میں سی ٹی اسکین مشین اور دماغی امراض کے علاج کیلئے نیوروفزیشن سرجن کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
ہسپتال میں جدید تشخیصی سہولت سی ٹی اسکین موجود نہ ہونے اور نیوروسرجری کے ماہر ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کے باعث دماغی امراض اور حادثات کے مریضوں کو فوری علاج کیلئے فیصل آباد یا پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ، جہاں انہیں بھاری فیسیں ادا کرنا پڑتی ہیں۔