ریجن میں پہلی پوزیشن لینے پر ایریا منیجر محبوب عالم بھٹی کی پذیرائی

 ریجن میں پہلی پوزیشن لینے پر  ایریا منیجر محبوب عالم بھٹی کی پذیرائی

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)فیصل آباد ریجن میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پرجڑانوالہ کی شخصیت اور سٹیٹ لائف انشورنس فیصل آباد ریجن کے نمبر ون ایریا منیجر ر ملک محبوب عالم بھٹی کی شاندار پذیرائی۔۔۔

انکے اعزاز میں فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ کنٹری ہیڈ رضوان مجید نے خصوصی شرکت کی جبکہ معزز ریجنل چیف محمود الحسن چوہدری اور معزز زونل ہیڈ یوسف طاہر بھی شریک ہوئے ۔ محبوب عالم بھٹی کی خدمات کو سراہا گیا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ مقررین نے کہا کہ محبوب عالم بھٹی کی محنت، بہترین قیادت، ٹیم مینجمنٹ اور مسلسل شاندار نتائج ادارے کیلئے باعثِ فخر ہیں ۔ ایسے افسر ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں