اقدام قتل کیس ،ملزم کو5سال قید اور جرمانے کی سزا
جوڈیشل مجسٹریٹ سیکشن 30 لالیاں نے محمد عثمان کو سزا کا حکم سنایا
چناب نگر (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ چنیوٹ پولیس کی مؤثر تفتیش کے نتیجے میں اقدام قتل کے مقدمے میں عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ سیکشن 30 لالیاں نے تھانہ چناب نگر میں درج اقدام قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد عثمان کو پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ چناب نگر میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 324 اور 337-F(iii) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اہم مقدمات میں معیاری تفتیش، ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کے ذریعے ملز موں کو قانون کے مطابق سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔