توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر :شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ

 توانائی کے شعبے میں اصلاحات  ناگزیر :شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے جے یو آئی کے مقامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔۔۔

 جس کے باعث شہری اور کاروباری حلقے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کے شعبے کا مجموعی گردشی قرضہ 1,857 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ۔ پوری قوم یہ سوال کر رہی ہے کہ حکمران توانائی کے شعبے میں دیرپا اصلاحات سے کیوں گریزاں ہیں اور اب تک وعدے کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کی مہنگی خریداری کے معاہدوں پر نظرثانی کیوں نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام 11 جولائی کو قصور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں