چنیوٹ:ای پولیس پوسٹ ایپ سے 9097مشکوک افراد کی چیکنگ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ضلع بھر میں عملی اقدامات جاری ہیں۔
ضلع بھر میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔ پولیس نے گزشتہ ماہ جون میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 9097مشکوک افراد کو چیک کیا ۔ماہ جون میں چیکنگ کے دوران 13371 مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔گزشتہ ماہ کے دوران مشکوک افراد کی چیکنگ کرنے پر 10عادی مجرمان،3 عدالتی مفرور کو گرفتار کرلیاگیا۔