چنیوٹ پولیس کی کارروائیاں 24 گھنٹوں میں 25 ملزم گرفتار
بھوانہ (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘کرائم فری پنجاب’’ کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 25 ملز موں کو گرفتار کر لیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ منشیات فروشی، گیس ری فلنگ، غفلت اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے ، بجلی چوری اور پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 16 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 314 مشکوک افراد اور 529 مشکوک گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 350 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments