اولیائے کرام نے ہمیشہ محبت، امن کا درس دیا: آصف رضا

اولیائے کرام نے ہمیشہ محبت، امن کا درس دیا: آصف رضا

صوفی احمد دین قادری کی تعلیمات مشعل راہ ہیں،عرس کی تقریب سے خطاب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)صوفی احمد دین رحمۃ اللہ علیہ سچے عاشق رسول ﷺ تھے ۔ آپ نے ساری زندگی دین اسلام کی خدمت کے لیے وقف کی۔ صوفیائے کرام نے ہمیشہ محبت، امن اور رواداری کا درس دیا۔ ان خیالات کا اظہار خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے ملک پور میں آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ پر صوفی احمد دین چشتی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام نے انسانیت کی اصلاح و فلاح کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی تعلیمات محبت، اخوت اور قرب الٰہی سے لبریز تھیں۔ صوفی احمد دین قادری علیہ الرحمہ کی تعلیمات اور کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو اپنے کردار سے اسلام کی طرف راغب کیا۔ برصغیر پاک و ہند کے کوچے کوچے میں اسلام اولیائے کرام کی بدولت پھیلا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...