ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ
اہلکاروں کی جسمانی استعداد، دوڑ، قوتِ برداشت اور دیگر سرگرمیوں کاجائزہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ کے زیرِ اہتمام ضلع بھر کے تمام ریسکیو اسٹیشنز پر اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ اس ٹیسٹ کا بنیادی مقصد ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی صحت، برداشت، چستی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رکھنا ہے ۔فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی استعداد، دوڑ، قوتِ برداشت اور دیگر جسمانی سرگرمیوں میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اہلکاروں کو جسمانی صحت برقرار رکھنے ، باقاعدگی سے ورزش کرنے اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ انجینئر سلطان محمود نے کہا کہ جسمانی فٹنس ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ زندگی کا لازمی جزو ہے ۔ ایک صحت مند، چست اور جسمانی طور پر مضبوط ریسکیور ہی مشکل اور کٹھن حالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانیں بچانے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ باقاعدگی سے ورزش اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی یکسوئی، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور کام کرنے کی صلاحیت میں بھی بہتری لاتے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی جسمانی فٹنس پر توجہ دینی چاہیے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، قدرتی آفت یا حادثے کے دوران بروقت اور مؤثر رسپانس یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments