نفیسی آرٹ گیلری پرل سٹی فیصل آباد کا افتتاح کر دیا گیا

نفیسی آرٹ گیلری پرل سٹی فیصل آباد کا افتتاح کر دیا گیا

قرآنی خطاطی اور فن پاروں کی نمائش توجہ کا مرکز بن گئی،لو گوں کی گہری دلچسپی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)نفیسی آرٹ گیلری، پرل سٹی فیصل آباد کا افتتاح سابق ڈائریکٹر آرٹس کونسل فیصل آباد طارق جاوید چوہدری نے کیا۔ انہوں نے گیلری میں آویزاں قرآنی خطاطی اور مختلف موضوعات پر مبنی پینٹنگز کے فن پاروں کا معائنہ کیا اور فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں، فنی مہارت اور فن پاروں کے معیار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔طارق جاوید چودھری نے گیلری میں موجود مختلف فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرٹ گیلریاں فنونِ لطیفہ کے فروغ، فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور تخلیقی صلاحیتوں کو عوام کے سامنے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ بالخصوص قرآنی خطاطی اسلامی تہذیب و ثقافت اور روحانی اقدار کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...