ڈی ایس پی کی کھلی کچہری، مولانا انیس پر نمازیوں کا اظہارِ اعتماد
بعض افراد نے فرقہ وارانہ تقاریر کرنے م کرپشن جیسے الزامات لگائے تھے
چک جھمرہ (نامہ نگار )تھانہ چک جھمرہ کی حدود میں واقع چک نمبر 190 ر۔ب کراڑی کلاں کی غوثیہ مسجد میں جمعہ کے موقع پر ڈی ایس پی نشاط آباد ندیم اقبال نے افسران بالا کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ہیڈ محرر ظہیر چیمہ، سکیورٹی افسر تھانہ چک جھمرہ عابد حسین، دیگر ماتحت افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران محلہ اسلام آباد کی غوثیہ مسجد کے امام مولانا قاری انیس کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ بعض افراد کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ قاری انیس فرقہ وارانہ تقاریر کرتے ہیں، مسجد میں گروپ بندی اور کرپشن میں ملوث ہیں۔
تاہم جمعہ کے اجتماع میں درجنوں نمازیوں کی موجودگی کے باوجود کوئی درخواست گزار سامنے نہ آیا، جبکہ نمازیوں کی بڑی تعداد نے قاری انیس کے حق میں اظہارِ اعتماد کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ندیم اقبال نے مسجد میں نئی کمیٹی تشکیل دی اور ہدایت کی کہ مسجد کو باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا جائے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ کسی نے مسجد میں انتشار پھیلانے ، مولانا قاری انیس کو ڈرانے دھمکانے یا بلاجواز درخواستیں دینے کی کوشش کی تو متاثرہ افراد ان کے دفتر سے رجوع کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments