کینال روڈ کی تعمیر شروع، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر
سڑک کی تعمیر سے گاڑیوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی : شہری
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) سینیٹر طلال بدر چودھری اور ایم این اے بلال بدر چوہدری کی کاوشوں سے کینال روڈ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وفاقی وزیر و سینیٹر طلال بدر چودھری اور ایم این اے چوہدری بلال بدر کی کاوشوں، جبکہ سابق ناظم رانا محمد اکبر کی کوششوں سے کینال روڈ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
ایم این اے چودھری بلال بدر کی خصوصی گرانٹ سے ٹھیکیدار چودھری جمیل نے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے ۔کینال روڈ کی تعمیر شروع ہونے پر اہل علاقہ نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر طلال بدر چودھری، ایم این اے بلال بدر چودھری اور سابق ناظم رانا محمد اکبر کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر سے آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی اور علاقائی ترقی و عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments