فیصل آباد میں یوم اقبال کی تقریب ،سکولوں کے طلبا کی شرکت

فیصل آباد میں یوم اقبال کی تقریب ،سکولوں کے طلبا کی شرکت

مقصد نئی نسل کو شاعر مشرق کے فکر، فلسفے ، شاعری سے رو شناس کرانا تھا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا ہمدانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محبوب عالم کی ہدایات کے مطابق پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اور آل پاکستان پرائیویٹ سکول الائنس کے اشتراک سے یوم اقبال کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیصل آباد کے 30 سے زائد نجی سکولوں کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد نئی نسل کو شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی فکر، فلسفے ، شاعری اور قومی خدمات سے روشناس کرانا اور ان کے پیغام خودی، خود اعتمادی، بلند حوصلے اور عمل پیہم کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کے دوران طلباء و طالبات نے ملی نغموں، پراثر تقاریر اور خوبصورت ٹیبلوز کے ذریعے علامہ اقبال کے افکار و نظریات پیش کیے۔

بچوں نے اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے علامہ اقبال کے پیغام خودی، نوجوانوں کے کردار، قومی یکجہتی اور پاکستان سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا۔ طلباء کی جانب سے پیش کیے گئے پروگراموں کو شرکا نے خوب سراہا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب سے ممتاز مقررین ڈاکٹر طاہر صدیقی، معروف سماجی و ادبی شخصیت ڈاکٹر جعفر حسن مبارک اور ڈاکٹر ریاض مجید (ستارہ امتیاز) نے خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عادل عمر تھے ۔ انہوں نے یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام آج بھی ہماری قومی زندگی میں رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ نوجوان نسل کو اقبال کے افکار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ طلباء علم، کردار اور عمل کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکول الائنس صداقت حسین لودھی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...