ذیل گجراں میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی ن لیگ میں شمولیت
چودھر ی شہباز بابر اور دیگر رہنمائوں نے نئے ارکان کو مبارک باد پیش کی
سمندری (نمائندہ دنیا ) حلقہ این اے 98 کے علاقے ذیل گجراں میں پی ٹی آئی گروپ کے کارکنان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے سلسلے میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں رکن قومی اسمبلی چودھر ی شہباز بابر، رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خاں، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری محمد اسلم سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر مقامی رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی شمولیت سے علاقے میں مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہوگی۔ مقررین نے حکومتی پالیسیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے ، مہنگائی پر قابو پانے ، ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر منتخب نمائندوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments