راؤ کاشف رحیم خاں کی شہریوں سے ملاقاتیں، مسائل کے حل کی یقین دہانی
سمندری (نمائندہ دنیا) رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خاں نے اپنے دفتر میں اہل حلقہ اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر شہریوں نے انہیں اپنے درپیش مسائل، مشکلات اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ راؤ کاشف رحیم خاں نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کے فوری اور پائیدار حل کے لیے متعلقہ محکموں کے حکام سے رابطے اور ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments