سمندری : ایل پی جی 600 روپے کلو سے مہنگی ہونے کا انکشاف
ایل پی جی کی من مانے نرخوں پر فروخت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
سمندری (نمائندہ دنیا )شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ کے اقدامات غیر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخ ناموں کے برعکس ایل پی جی گیس 600 روپے فی کلو سے بھی زائد قیمت پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جس کے باعث گھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے ، جبکہ ایل پی جی گیس کی من مانے نرخوں پر فروخت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے، سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments