فضائیہ فاؤنڈیشن گرامر سکول اور بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ میں ایم او یو
کیمپس میں داخلہ لینے والے بچوں کو سکول فیس میں خصوصی رعایت دی جائے گی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)فضائیہ فاؤنڈیشن گرامر سکول جڑانوالہ کیمپس اور بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے درمیان باہمی تعاون اور تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے ۔اس موقع پر فضائیہ فاؤنڈیشن گرامر اسکول جڑانوالہ کیمپس کی جانب سے چیئرمین منظور حسین، ڈائریکٹر آپریشنز عمیر منظور ہرل ایڈووکیٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز حسین اعوان نے شرکت کی، جبکہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر بار رائے قذافی خاں کھرل ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مہر گلباز لڑکا ایڈووکیٹ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔
تقریب میں ملک مستنصر وسیر ایڈووکیٹ، سابق بار سیکرٹری رانا ارسلان ایڈووکیٹ، رائے احمد ارسلان ایڈووکیٹ، ملک وقاص ایڈووکیٹ، رائے سہیل ایڈووکیٹ، رانا اویس ایڈووکیٹ اور تصدق حسین ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت بار کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بچوں کو فضائیہ فاؤنڈیشن گرامر اسکول جڑانوالہ کیمپس میں داخلہ لینے پر اسکول فیس میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد وکلا برادری کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور دونوں اداروں کے درمیان مثبت تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ دونوں جانب سے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments